آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

کراچی میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

admin بتاریخ 2025-08-19 09:21:26
46 مشاہدات
کراچی میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی میں صبح سویرے  بارش  سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے علاقے شارع فیصل،  شاہ فیصل کالونی، ائیرپورٹ، ماڈل کالونی کے اطراف میں بارش ہوئی ہے۔ 

اس کے علاوہ آئی آئی چندریگر روڈ،  ڈیفنس، گلستان جوہر،  ناظم آباد اور اطراف میں بھی بادل برسے ہیں جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ہے جب کہ منگل اور بدھ کو کراچی میں موسلا دھار بارش کا امکان بھی رہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 23 اگست تک جاری رہنے والےسسٹم کے دوران شہر بھر میں 2 سے 3 اسپیل آسکتے ہیں، اسپیل کے دوران شہر کے بیشتر مقامات پر 40 سے 50 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، چند مقامات پر 70 سے 80 اور کہیں کہیں 100 ملی میٹر بارش کا امکان ہے

تبصرے

تبصرہ کریں