آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، کوئی پاکستانی کرکٹر ٹاپ 10 میں جگہ نہ بناسکا

admin بتاریخ 2025-06-11 13:00:49
9 مشاہدات
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، کوئی پاکستانی کرکٹر ٹاپ 10 میں جگہ نہ بناسکا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس کے ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی اور بھارت کے ابھیشیک شرما کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ بھارت کے تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پرپہنچ گئے ہیں۔

رینکنگ میں انگلینڈ کے فل سالٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے،  جوز بٹلر ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں اور سوریا کماریادیوایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

تبصرے

تبصرہ کریں