آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

ایلون مسک نے ڈونلد ٹرمپ کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹس پر پچھتاوے کا اظہار کر دیا

admin بتاریخ 2025-06-11 13:07:40
11 مشاہدات
ایلون مسک نے ڈونلد ٹرمپ کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹس پر پچھتاوے کا اظہار کر دیا

ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں گزشتہ ہفتے کی جانے والی کچھ سوشل میڈیا پوسٹس پر انہیں پچھتاوا ہے۔

ایلون مسک نے یہ پوسٹس امریکی صدر کے خلاف گزشتہ ہفتے دھماکا خیز عوامی تنازع کے دوران کی تھی۔

اس تنازع کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان شراکت داری ختم ہوگئی جس کے دوران ٹیسلا کے مالک نے امریکی صدر سے تنازع کے بعد ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کو مالی طور پر شدید دھچکا لگا تھا، مگر اب کمپنی کے حصص ایک بار پھر اوپر کی جانب جا رہے ہیں۔ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کی سربراہی مگر گزشتہ چند دنوں کے دوران ایلون مسک نے اپنی ان چند سوشل میڈیا پوسٹس کو ڈیلیٹ کر دیا ہے جن سے اس تنازع کی شدت میں اضافہ ہوا تھا، مثال کے طور پر ایک ایسی پوسٹ ڈیلیٹ کی جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ اور جیفری اپسٹین کے درمیان تعلق کا دعویٰ کیا تھا، جس کی وائٹ ہاؤس کی جانب سے تردید کی گئی۔

ایک اور پوسٹ جس میں ایلون مسک نے ایک صارف کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے مطالبے پر ہاں لکھا تھا، اسے بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔

یہ تنازع ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایکس اور ٹروتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سامنے آیا تھا۔

ایکس کے مالک ایلون مسک ہیں جبکہ امریکی صدر ٹروتھ سوشل کے مالک ہیں۔

البتہ اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں فریقین حالات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں جیسے ایلون مسک نے کچھ پوسٹس پر پچھتاوے کا ذکر کیا۔

اسی طرح 9 جون کو ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک ٹیکنالوجی کو وائٹ ہاؤس میں برقرار رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ایلون مسک کے لیے نیک خواہشات ہیں، ایلون مسک سےفون پربات کرنےکا نہیں سوچا مگر میں تصورکرسکتاہوں کہ ایلون مسک مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔بھی کی۔


تبصرے

تبصرہ کریں