آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

ہارر فلم ’دیمک‘ کے پریمیئر شو کی ملائیشیا میں بھی پذیرائی

admin بتاریخ 2025-10-31 05:38:09
26 مشاہدات
ہارر فلم ’دیمک‘ کے پریمیئر شو کی ملائیشیا میں بھی پذیرائی

پاکستان میں 20 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی جیو فلمز کی کامیاب ہارر فلم ’دیمک‘ کا ملائیشیا میں پریمیئر ہوا۔

کوالالمپور کے پیٹروناس ٹاورز میں منعقد اس پریمیئر میں پاکستانی، بھارتی اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

ایونٹ میں فلم کے مرکزی کردار لیجنڈ اداکار فیصل قریشی،  اداکارہ سونیا حسین،  ہدایتکار رافع راشدی،  پروڈیوسر سید مراد علی، اداکار اعجاز اسلم،  عدنان صدیقی اور محب مرزا نے بھی شرکت کی جب کہ فلم ملائیشیا بھر میں آج ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

تبصرہ کریں