آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

بھارت: رقم کے تنازع پر بھائی نے 19 سالہ بہن کو قتل کردیا، لاش بوری میں ڈال کر پھینک دی

admin بتاریخ 2025-10-31 06:33:28
30 مشاہدات
بھارت: رقم کے تنازع پر بھائی نے 19 سالہ بہن کو قتل کردیا، لاش بوری میں ڈال کر پھینک دی

ھارت میں رقم کے تنازع پر بھائی نے 19 سالہ بہن کو قتل کردیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھپورمیں پیش آیا جہاں 32سالہ اشش نشاد نے اپنی 19 سالہ بہن نیلم کو رقم کے تنازع پر قتل کرکے اس کی لاش ایک بیگ میں ڈال کر  پھینک دی۔ 

رپورٹ کے مطابق دونوں بہن بھائیوں کے والد کو ایک کیس میں معاوضے کے طور پر 6 لاکھ روپے کی رقم ملی تھی جسے ان کے والد چنکو نشاد اپنی بیٹی کی شادی پر خرچ کرنا چاہ رہے تھے جو اگلے سال جنوری میں طے تھی تاہم ان کا بیٹا اشش اس رقم میں سے حصہ چاہتا تھا۔ 

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ 27 اکتوبر کو اشش نے مبینہ طور پر کپڑے سے نیلم کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کیا اور اس کے جسم کے ٹکڑے کرکے  انہیں بوری میں بھرنے کے بعد گورکھپور شہر سے تقریباً 70 کلومیٹر دور کشی نگر میں گنے کے کھیت میں پھینک دیا۔ 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ اس دوران جب ایک ناکے پر پولیس نے اشش نشاد سے بیگ کے بارے میں پوچھا تو اس نے جواب میں آٹا بتایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب نیلم لاپتا رہی تو اس کے والد نے ابتدا میں یہ سمجھا کہ وہ  پوجا کے لیے گئی ہے تاہم جب پڑوسیوں نے گھر والوں کو بتایا کہ انہوں نے  اشش کو  بوری کے ساتھ اپنے گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا تھا تو اس کے بعد اہل خانہ کو اشش پر شک ہوا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی

تبصرے

تبصرہ کریں