آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

سائنسدانوں نے ایسا پینٹ تیار کرلیا جو ائیرکنڈینشر کی ضرورت ختم کردے گا

admin بتاریخ 2025-10-31 08:41:01
25 مشاہدات
سائنسدانوں نے ایسا پینٹ تیار کرلیا جو ائیرکنڈینشر کی ضرورت ختم کردے گا

سائنسدانوں نے ائیر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے والے ایک پینٹ کو تیار کیا ہے۔

چھتوں پر استعمال ہونے والا یہ پینٹ اردگرد کے درجہ حرارت کے مقابلے میں چھت کی سطح کے درجہ حرارت کو 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کر دیتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ پینٹ فضا سے پانی کو بھی کھینچتا ہے جس سے شدید گرم موسم کے دوران گھر کے اندر کا درجہ حرارت نمایاں حد تک گھٹ جاتا ہے۔

خیال رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہیٹ ویوز کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور وہ زیادہ جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں اور زیادہ خرچے کے باعث ائیر کنڈیشنر کا استعمال ہر فرد کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔

سوراخ والی ایک فلم کے ذریعے بننے والے پینٹ سے چھتوں کو رنگا جاتا ہے اور یہ 96 فیصد سولر ریڈی ایشن کو واپس فضا میں پلٹا دیتا ہے۔

پینٹ کی یہ کوٹنگ مؤثر انداز سے باہر موجود حرارت کو منتشر کرتی ہے

تبصرے

تبصرہ کریں