آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟

admin بتاریخ 2025-11-01 07:26:50
38 مشاہدات
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ منفی رجحان کے ساتھ اختتام پزیر ہوا اور 100 انڈیکس 1672 پوائنٹس کم ہوکر 161631 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7243 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 163570 رہی۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 156327 رہی اور کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر 4.77 ارب شیئرز کے سودے 195.95 ارب روپے میں طے ہوئے۔

پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 252 ارب روپے کم ہوکر 18561 ارب روپے ہوگئی۔

تبصرے

تبصرہ کریں