آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

جیفری ایپسٹین اسکینڈل معاملے پر برطانوی شاہی خاندان کے ساتھ بہت برا ہوا: ٹرمپ

admin بتاریخ 2025-11-03 06:34:32
18 مشاہدات
جیفری ایپسٹین اسکینڈل معاملے پر برطانوی شاہی خاندان کے ساتھ بہت برا ہوا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین اسکینڈل کے معاملے پر شہزادہ اینڈریو کے ساتھ ہونے والے سلوک کو افسوسناک قرار دے دیا۔  

گزشتہ دنوں جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے جڑے نئے الزامات سامنے  آنے پر برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے تمام شاہی خطابات اور ونڈسر کی رہائش گاہ واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ جیفری ایپسٹین اسکینڈل کے معاملے پر شہزادہ اینڈریو اور شاہی خاندان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ بہت برا اور افسوسناک ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ٹیرف کیس کی سماعت میں شرکت نہیں کروں گا، کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتا جو اس فیصلے کی اہمیت کو کم کرے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا برسوں سے ہمارے خلاف ٹیرف لگا رہی تھی، ہم کئی ممالک خاص طور  پر چین کی جانب سے استحصال کا شکار رہے مگر اب ایسا نہیں ہے، ٹیرف نے ہمیں زبردست قومی سلامتی دی ہے۔

تبصرے

تبصرہ کریں