آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

میکسیکو: مقامی میئرکے قتل کے بعد پرتشدد مظاہرے، مشتعل افراد کا سرکاری عمارت پر دھاوا

admin بتاریخ 2025-11-03 07:05:45
7 مشاہدات
میکسیکو: مقامی میئرکے قتل کے بعد پرتشدد مظاہرے، مشتعل افراد کا سرکاری عمارت پر دھاوا

اُروپان: میکسیکو کی ریاست مِچوآکان میں ایک میئر کے قتل کے بعد احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مِچوآکان کے شہر اُروپان کے میئر کارلوس مانزو کو ایک تقریب کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے سرکاری عمارت پر دھاوا بول دیا اور مظاہرین نے اُروپان کے گورنر الفریڈو رامیرز بیڈولا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میئر کارلوس مانزو پر حملہ کرنے والے ایک ملزم کو موقع پر ہلاک کر دیا گیا تھا جبکہ دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تبصرے

تبصرہ کریں