آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

حمزہ علی عباسی کا بچپن میں سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

admin بتاریخ 2025-11-05 05:22:57
23 مشاہدات
حمزہ علی عباسی کا بچپن میں سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بچپن میں ایک سنگین بیماری سے مقابلہ کرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکار کے ایک انٹرویو کے مختلف کلپس سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں جس میں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر تصدیق کی کہ بچپن میں انہیں گردوں کی سنگین بیماری nephritis ہوگئی تھی۔

حمزہ علی عباسی نے بتایا وہ انتہائی عجیب وقت تھا، میری عمر اس وقت 8 یا 12 برس تھی جب میں شدید تکلیف سے گزرا، اس بیماری میں یہ ہوتا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے آپ کے گردے فیل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

تبصرے

تبصرہ کریں