آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

9 مئی مقدمات: عدالت کی عمران خان کی اپیلوں پر فریقین کو آج ہی دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت

admin بتاریخ 2025-08-19 10:03:04
31 مشاہدات
9 مئی مقدمات: عدالت کی عمران خان کی اپیلوں پر فریقین کو آج ہی دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت

سلام آباد: سپریم کورٹ نے عمران خان کی 9 مئی سے متعلق ضمانت کی اپیلوں پر آج ہی فریقین کو دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمران خان کی 9 مئی سے متعلق ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کی جس سلسلے جسٹس یحییٰ آفریدی نے سلمان صفدر سے مکالمہ کیا کہ آپ نےگزشتہ روز دستاویزات جمع کروائےتھے،کل ساڑھے 10 تک دستاویزات کو دیکھ لیتے ہیں، ہمیں بھی تو دستاویزات کو پڑھنا ہے ناں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے کچھ دستاویزات جمع کروائے ہیں، میں ان کو دیکھ نہیں سکا، ایسا کرتے ہیں کیس کی سماعت کل ساڑھے 11بجے تک ملتوی کردیتے ہیں۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا  کہ چند فیصلوں کے حوالے سے دستاویزات جمع کروائے ہیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا جس فریق نےکوئی بھی دستاویزات جمع کرانے ہیں آج کرادے، پراسیکیوشن بھی ملزم کی جمع دستاویزات کا جائزہ لے لیں۔

بعد ازاں عدالت نے اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کردیمیں وکیل درخواستگزار سلمان صفدر اور اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے جب کہ علیمہ خان بھی عدالت میں موجود تھیں

تبصرے

تبصرہ کریں