آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

باہر منہ مرنے والے شخص کو یہ سوچنا چاہیےکہ اللہ مجھ دیکھ رہا ہے: حمزہ علی عباسی

admin بتاریخ 2025-11-05 06:46:06
6 مشاہدات
باہر منہ مرنے والے شخص کو یہ سوچنا چاہیےکہ اللہ مجھ دیکھ رہا ہے: حمزہ علی عباسی

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی  کا کہنا ہے کہ مردوں کی باہر منہ مارنے کی عادت 4  شادیوں سے بھی ختم نہیں ہوتی۔

حمزہ علی عباسی حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

دوران انٹرویو میزبان نے حمزہ علی عباسی سے سوال کیاکہ گزشتہ دنوں ایک مہمان ہمارے شو کا حصہ بنے جن کا کہنا تھا کہ باہر منہ مارنے سے بہتر ہے انسان 4 شادیاں کرلے؟

اس سوال کے جواب پر حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ’باہر منہ مارنے کی عادت شادی سے ختم نہیں ہوتی، 4 ، 4 شادیاں کرنے والے مرد بھی باہر منہ مار رہے ہوتے ہیں کیوں کہ شادی کوئی بھی شخص اس نیت سے نہیں کرتا کہ وہ باہر منہ نہیں مارے گا، شادی ایک زندگی بھر ساتھ چلنے والا تعلق (life long relationship) ہے‘۔

تبصرے

تبصرہ کریں