آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری متوقع

admin بتاریخ 2025-11-07 05:19:44
22 مشاہدات
وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری متوقع

وفاقی کابینہ سے ستائیس  ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آج منظور ہونےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں کابینہ کو ستائیس ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریفنگ دی جائے گی اور بریفنگ کے بعد وفاقی کابینہ آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے گی۔

ایم کیو ایم وفد سے دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے میں مدد کا وعدہ بھی کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے بعد بننے والی مقامی حکومت کو  مالی، انتظامی اور  سیاسی اختیارات دیے جائیں، مقامی حکومتوں کی مدت 4 سال ہو اور نئے انتخابات نگراں سیٹ اپ کے تحت کرائے جائيں۔

وزیراعظم سے استحکام پاکستان پارٹی، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفود نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔

یاد رہےکہ حکومتی اتحاد ستائیس ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کی تیاری میں ہے تاہم پیپلزپارٹی نے ستائیس ویں آئینی ترمیم کی تجویز کے ایک کے سوا تمام نکات مسترد کردیے ہیں۔

ستائیس ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں حکومت نے تبدیلیاں لانے کاسوچا ہے اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے صرف اسی ترمیم کی حمایت کی ہے۔

بلاول بھٹو نےکہا کہ صوبائی شیئر سے متعلق شق کو پیپلزپارٹی مسترد کرتی ہے، کسی بھی صورت میں اس تجویز کی حمایت کرنےکے لیے تیار نہیں۔ این ایف سی فارمولے میں تبدیلی سمیت ستائیس ویں ترمیم کی تجویز کے باقی پوائنٹس بھی پوری طرح مسترد ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ  ستائيسویں ترمیم سینیٹ اجلاس میں بھی آج ہی پیش کردی جائے گی۔

تبصرے

تبصرہ کریں