آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

پاکستانی فاسٹ بولر پر بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت، 5 میچز کیلئے پابندی عائد

admin بتاریخ 2025-11-07 05:23:55
24 مشاہدات
پاکستانی فاسٹ بولر پر بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت، 5 میچز کیلئے پابندی عائد

پاکستان کے فاسٹ بولر عرفان جونیئر  پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت ہوگیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عرفان جونیئر  پر 5 میچز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔

 آسٹریلوی میڈیا کے مطابق امپائرز نے وکٹوریا پریمیئر شپ میچ کے دوران بال کی حالت خراب کرنے پر عرفان جونیئر پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا تھا۔ کرکٹ وکٹوریا کے ٹریبونل نے جرم ثابت ہونے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عرفان جونیئر  اب آسٹریلیا میں ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں، عرفان جونیئر  پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، عرفان جونیئر پاکستان سپر لیگ میں بھی مختلف فرنچائزز کی جانب سے کھیلے ہوئے ہیں۔

چند برس قبل عرفان جونیئر  آسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے۔

عرفان جونیئر آسٹریلیا میں لوکل کرکٹ کلب کرکٹ کھیلنے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کھیلنے کے اہل ہوئے۔

تبصرے

تبصرہ کریں