آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

admin بتاریخ 2025-11-07 05:26:07
22 مشاہدات
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی


ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جاتی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات میں بلدیاتی مسودے کو 27 ویں ترمیم میں شامل کرنے کا یقین دلایا جس کے بعد متحدہ نے بھی ترمیم کی حمایت کردی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کے سوا تمام نکات مسترد کردیے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا صوبائی شیئر سے متعلق شق کو پیپلزپارٹی مسترد کرتی ہے، کسی بھی صورت میں

تبصرے

تبصرہ کریں