آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

’فیلڈ مارشل نے بھارت سے جنگ میں زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب پوری دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے‘

admin بتاریخ 2025-11-07 05:31:28
29 مشاہدات
’فیلڈ مارشل نے بھارت سے جنگ میں زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب پوری دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے‘

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف جنگ میں زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب پوری دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے۔

 لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بھارت کے حملے کے بعد جس طرح پاکستان نے جواب دیا اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور پوری مسلح افواج کو جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ  بھارت کو شکست دینے کے بعد دنیا اب پاکستان کو ایک تبدیل رویے کے ساتھ دیکھ رہی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب پوری دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے۔

تبصرے

تبصرہ کریں