آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

مظفرگڑھ میں بھکاری کی 3 لڑکیوں کو قتل کرنےکی کوشش، ملزم گرفتار

admin بتاریخ 2025-11-07 05:32:03
22 مشاہدات
مظفرگڑھ میں بھکاری کی 3 لڑکیوں کو قتل کرنےکی کوشش، ملزم گرفتار

مظفرگڑھ میں بھکاری نے 3 لڑکیوں کو قتل کرنےکی کوشش کی جس کے نتیجے میں 2 بہنیں شدید زخمی ہوگئیں۔

ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی)  چوہدری جاوید کے مطابق ہیڈ بکائنی میں بھکاری نے 3 لڑکیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنےکی کوشش کی۔

چوہدری جاوید کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص کوجنگل میں بچیوں کے ساتھ جاتا دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

ڈی ایس پی کے مطابق  تیز دھار آلے کے وار سے 2 لڑکیاں شدید زخمی ہوگئیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

تبصرے

تبصرہ کریں