آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

کالعدم ٹی ایل پی کے 177 مدارس اور 330 مساجد تنظیم المدارس کے حوالے کرنے کا معاہدہ طے

admin بتاریخ 2025-11-07 05:38:49
29 مشاہدات
کالعدم ٹی ایل پی کے 177 مدارس اور 330 مساجد تنظیم المدارس کے حوالے کرنے کا معاہدہ طے

لاہور: پنجاب میں کالعدم ٹی ایل پی کے 177 مدارس اور 330مساجد کو مرحلہ وار  تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے حوالے کرنے کے لیے صوبائی حکومت اور تنظیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

 ’جنگ‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ناظم اعلی تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے صاحبزادہ عبد المصطفیٰ ہزاروی کی جانب سے جاری کردہ میمورنڈم میں کہا گیا ہے وہ حکومت پنجاب کو اس امر کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ صوبہ پنجاب کے ان مدارس کا انتظام و انصرام قبول کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ساتھ طے شدہ شرائط کی پاسداری کریں گے۔ 

دستاویزات میں درج شرائط کے مطابق تمام مدرسہ ہذا قومی سلامتی، ملکی استحکام اور معاشرتی امن و امان کا پابند ہوگا، مدرسہ ہذا خود کو ہر قسم کی شرپسندی سے دور رکھے گا، مدرسوں کی مینجمنٹ ، فیکلٹی سٹاف اور سٹوڈنٹس میں کسی مشکوک یا شرپسند شخص کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوگی، ملک و قوم اور ریاست کے خلاف کسی بھی سرگرمی میں نہ ملوث ہونگے اور نہ ہی اس کی اجازت دیں گے

تبصرے

تبصرہ کریں