آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

بکری کے بالوں سے تیار ہونے والی دری ’شرما‘ تیار کرنے والے ہنزہ کے خصوصی افراد

admin بتاریخ 2025-11-14 05:21:31
19 مشاہدات
بکری کے بالوں سے تیار ہونے والی دری ’شرما‘ تیار کرنے والے ہنزہ کے خصوصی افراد

شرما ہنزہ کی ثقافت کا اہم جز ہے جسے بکری کے بالوں سے تیار کیا جاتا ہے البتہ اب یہ خوبصورت دری ناپید ہوتی جارہی ہے۔ 

جیو ڈیجیٹل نے ہنزہ کے ناپید ہوتے اس ثقافتی ورثے کے بارے میں جب مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ ہنزہ کے علاقے ہنرکن میں کچھ ایسے خصوصی افراد ہیں جو ثقافتی ورثے ’شرما‘ کو اب بھی بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

نجی تنظیم کے تحت 1966 سے خصوصی افراد کے لیے قائم کردہ سینٹر میں مختلف ہنر سکھائے جاتے ہیں۔ مخصوص افراد کو مختلف ہنر سکھانےکا مقصد انہیں خود مختار بنانا اور ان سے احساس کمتری کو دور کرنا ہے ان افراد کا حوصلہ بڑھانے کے لئے تنظیم کی جانب سے انہیں نقد معاوضہ بھی دیا جاتا ہے ۔ ان میں کچھ ایسے بھی خصوصی افراد ہیں جو شرما کی تیاری میں دل و جان ایک کردیتے ہیں۔

ذہنی معذوری کا شکار 52 سالہ کریم مخصوص افراد کے لیے قائم کردہ سینٹر میں شرما بنانے کے عمل کا اہم حصہ ہیں۔

جیو ڈیجیٹل سے

تبصرے

تبصرہ کریں