آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

کراچی میں بارش: فضائی آپریشن متاثر، 5 پروازیں لینڈ نہ کرسکیں، متبادل ائیرپورٹس پر موڑا گی

admin بتاریخ 2025-08-20 08:54:41
41 مشاہدات
کراچی میں بارش: فضائی آپریشن متاثر، 5 پروازیں لینڈ نہ کرسکیں، متبادل ائیرپورٹس پر موڑا گی

کراچی میں موسلا دھار بارش کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہواہے، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔

شہر قائد میں منگل کی صبح شروع ہونے والی موسلا دھار بارش نے جہاں معمولات زندگی کو شدید متاثر کیاہے وہیں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

بارش کہ وجہ سے 5 پروازیں لینڈ نہ کرسکیں اور انہیں متبادل ائیرپورٹس پر موڑا گیا جبکہ مختلف ائیرپورٹس کی 14 پروازیں منسوخ کردی گئیں، 82 میں تاخیر ہے۔

کراچی پہنچی پرواز ای آر 501 دو بار لینڈنگ میں ناکامی پر واپس اسلام اباد بھیجی گئی۔ لاہور کراچی پی اے 405 اور دبئی کی پرواز ایف زیڈ 335 کو ملتان ائیرپورٹ اتارا گیا۔

اسکردو کراچی کی پرواز 1 گھنٹہ انتظار اور لینڈنگ میں ناکامی پر سکھر اتاری گئی۔ جدہ کراچی کی نجی ائیر کی پرواز ای ار 812 کو اسلام منتقل کیا گیا۔ 

تبصرے

تبصرہ کریں