آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی ویلیو ایشن مکمل ہوگئی

admin بتاریخ 2025-11-14 05:37:34
26 مشاہدات
پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی ویلیو ایشن مکمل ہوگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فرنچائز ٹیموں اور دیگر اثاثوں کی ویلیوایشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

 چنانچہ اگلے دس برس کے لیے نئی فیس کے ساتھ فرنچائز معاہدوں کی تجدید کی پیشکش تمام اہل پی ایس ایل فرنچائزز کو بھیج دی گئی ہے، ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر پی ایس ایل مینجمنٹ کو اپنے اپنے فیصلے سے آگاہ کریں۔

فرنچائز کے دس سالہ معاہدوں کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے، پی سی بی نے فرنچائز کے نمائندوں اور جارٹرڈ فرم ای وائے مینا (EY MENA) کے مابین مشترکہ اور انفرادی طور پر ملاقاتوں کا انتظام بھی کیا ہے۔ 

ان ملاقاتوں میں فرنچائزز مالکان کو موقع دیا جائے گا کہ وہ ویلیو ایشن کے طریقہ کار کا جائزہ لیں اور اس حوالے سے جو بھی سوالات ہیں وہ کریں۔

تبصرے

تبصرہ کریں