آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

پرتگال نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

admin بتاریخ 2025-11-17 05:32:28
20 مشاہدات
پرتگال نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

پرتگال نے  آرمینیا کو  شکست دے کر فیفا ورلڈکپ2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کرسٹیانو رونالڈو کی غیر موجودگی میں پرتگال نے اتوار کو آرمینیا کو 1-9 سے شکست دے کر کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور  ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

پرتگال کی جانب سے برونو فرنینڈس اور جواؤ نیویس نے ہیٹ ٹرک اسکور کرکے اپنی ٹیم کو گروپ ایف سے برراہِ راست ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں مدد دی۔

پرتگال کو جعمرات کو آئرلینڈ سے 0-2 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس میچ میں  کپتان رونالڈو کو ریڈ کارڈ ملنے پر میدان سے باہر بھیج دیا گیا تھا اور اگلے میچ کیلئے معطل کیا گیا جس کے باعث وہ آرمینیا کے خلاف میچ میں شرکت نہ کرسکے۔

تاہم ٹیم  کی جیت پر رونالڈو نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ'ہم ورلڈ کپ میں پہنچ گئے! چلو پرتگال!'۔

تبصرے

تبصرہ کریں