آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج، پی پی کا مزید اراکین کی حمایت کا دعویٰ

admin بتاریخ 2025-11-17 06:25:31
17 مشاہدات
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج، پی پی کا مزید اراکین کی حمایت کا دعویٰ

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہوگی۔

پیپلز پارٹی، ن لیگ، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے دیگر اراکین مظفرآباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور شہر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیرکے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اجلاس آج سہ پہر3 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے آئین کے آرٹیکل 27 کے تحت طلب کیا ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کا تحریک عدم اعتماد میں اراکین کی حمایت کا دعویٰ 36 سے بڑھ کر 38 ہو گیا ہے اور پیپلز پارٹی کے مطابق پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے مزید 2 ارکان تحریک عدم اعتماد میں شامل ہو گئے ہیں۔

تبصرے

تبصرہ کریں