آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

جاپان نے ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنےکیلئے انوکھا طریقہ اپنالیا

admin بتاریخ 2025-11-18 06:42:25
19 مشاہدات
جاپان نے ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنےکیلئے انوکھا طریقہ اپنالیا

جاپان میں ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے کے لیے بھونکنے والے ڈرون تعینات کردیے گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  گزشتہ ہفتے جاپان کے شہر ہدا میں ریچھوں کو  آبادی سے دور  بھگانے کے لیے ڈرون کا استعمال شروع  کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہدا کے آبادی والے علاقوں میں  استعمال کیے جانے والے ڈرون اسپیکر سے لیس ہیں جن کے ذریعے شکاری کتوں کی آوازیں بجائی جاتی ہیں۔

دوسری جانب  ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے اور  پہاڑوں کی گہرائی میں بھگانے کے لیے آتش بازی بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ  رواں سال جاپان میں اپریل سے اب تک ریچھوں کے حملوں میں 220 افراد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ ریچھ مختلف  باغات کے پھلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا چکے ہیں۔

تبصرے

تبصرہ کریں