آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

مدینہ بس حادثہ: بھارتی شہری نے خاندان کے 18 افراد کھودیے، آخری ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی؟

admin بتاریخ 2025-11-18 07:45:32
21 مشاہدات
مدینہ بس حادثہ: بھارتی شہری نے خاندان کے 18 افراد کھودیے، آخری ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی؟

بھارت سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ سید راشد نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کی بس کو پیش آئے حادثےمیں  ان کے خاندان کے 18 قریبی افراد بھی  شامل تھے۔

گزشتہ روز بھارت سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین کی بس مکہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے 45افراد جاں بحق ہوئے جن کا تعلق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے بتایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں35 سالہ سید راشد کے والدین، 65 سالہ شیخ نصیر الدین، 60 سالہ اختر بیگم، ان کے امریکا سے عمرہ کیلئے آئے  ہوئے 38 سالہ بھائی ، 38 سالہ بھابھی اور ان کے 3 بچے بھی شامل تھے

تبصرے

تبصرہ کریں