آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

کراچی: ڈیفنس سے نوبیاہتا خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ، لڑکی کے والد کا بیان سامنے آگیا

admin بتاریخ 2025-11-18 08:39:45
26 مشاہدات
کراچی: ڈیفنس سے نوبیاہتا خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ، لڑکی کے والد کا بیان سامنے آگیا

کراچی: ڈیفنس فیز  5  میں رہائشی عمارت سے مردہ حالت میں ملنے والی لڑکی کے والد نے بیٹی کے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق متوفیہ کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے جب کہ کیمیائی تجزیے اور ڈی این کے لیے اس کے جسم کے نمونے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں، ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہےکہ خاتون کی موت گلا دبنے کے باعث ہوئی۔

دوسری جانب ایس ایس پی ساوتھ مہروز علی نے بتایا کہ زینب اپنے شوہرکی خالہ کےگھر رہائش پذیر تھی جس کے بعد شوہر اور خالہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

تبصرہ کریں