آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

کراچی: منگھوپیر میں فیکٹری مالک کو 10کروڑ روپے بھتےکی پرچی موصول

admin بتاریخ 2025-11-20 05:46:16
40 مشاہدات
کراچی: منگھوپیر میں فیکٹری مالک کو 10کروڑ روپے بھتےکی پرچی موصول

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ماربل فیکٹری کے مالک کو بھتے کی پرچی بھیج دی گئی۔ 

پولیس کے مطابق فیکٹری مالک سے 10 کروڑ روپے بھتا مانگا گیا ہے، بھتے کی پرچی کے ساتھ دو گولیاں بھی بھیجی گئی ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کو طارق روڈ پر شو روم پر ہونے والی فائرنگ بھی بھتا نہ دینے کے معاملے پر ہوئی تھی۔

50لاکھ روپے بھتہ نا دینے پر شوروم مالک کی کار پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیاگیا۔

پولیس کی جانب سے دونوں واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تبصرے

تبصرہ کریں