آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

بنگلادیش کے مشفیق الرحیم نے کیرئیر کے 100 ویں ٹیسٹ میں اعزاز اپنے نام کرلیا

admin بتاریخ 2025-11-20 07:26:25
41 مشاہدات
بنگلادیش کے مشفیق الرحیم نے کیرئیر کے 100 ویں ٹیسٹ میں اعزاز اپنے نام کرلیا

بنگلادیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری بناڈالی۔

مشفیق الرحیم 100 ٹیسٹ کھیلنے والے بنگلا دیش کے پہلے کرکٹر ہیں اور وہ آئر لینڈ کے خلاف میر پور ڈھاکا میں اپنے کیرئیر کا 100 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔

مشفیق الرحیم نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی سنچری مکمل کی جو ان کے کیرئیر کی 13 ویں سنچری ہے۔

مشفیق الرحیم 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے 11 ویں کرکٹر بن گئے۔

تبصرے

تبصرہ کریں