آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے عدالت کے قیام کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا

admin بتاریخ 2025-11-21 06:42:59
29 مشاہدات
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے عدالت کے قیام کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا

سلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے قیام کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا۔ 

جسٹس امین الدین خان نے اپنے بیان میں کہاکہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے میں اسے اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں کہ مجھے اس ادارے کی بنیادوں کی تشکیل میں حصہ ڈالنے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا میری دلی خواہش ہے کہ وفاقی آئینی عدالت پاکستان میں آئینی بالادستی کی محافظ اور آنے والی نسلوں کے لیے عدل و انصاف کی ایک مضبوط علامت بن کر قائم رہے

تبصرے

تبصرہ کریں