آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

این اے 18ہری پور ضمنی انتخاب میں ن لیگ کامیاب، آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب کو شکست

admin بتاریخ 2025-11-24 05:16:31
24 مشاہدات
این اے 18ہری پور ضمنی انتخاب میں ن لیگ کامیاب، آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب کو شکست

قومی اسمبلی کے  حلقہ این اے 18 ہری  پور  میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کامیاب ہوگئی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 کے    تمام 602 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے۔  غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے بابر نواز خان  ایک لاکھ 63 ہزار 996 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب ایک لاکھ 20 ہزار 220  ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر  رہیں۔ شہرناز عمر ایوب سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی اہلیہ ہیں

تبصرے

تبصرہ کریں