آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

ون ڈے رینکنگ: بابر کا دوسرا نمبر برقرار، رضوان اور شاہین کی تنزلی

admin بتاریخ 2025-08-20 09:56:17
34 مشاہدات
ون ڈے رینکنگ: بابر کا دوسرا نمبر برقرار، رضوان اور شاہین کی تنزلی

نٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

 آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے  رینکنگ کے مطابق   ون ڈے بیٹرز  میں بھارت  کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 2 درجے تنزلی کے بعد  7 ویں  اور  پاکستان کے محمد رضوان 5 درجے تنزلی کے بعد 27 ویں نمبر  پر چلے گئے ہیں۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ 

آئی سی سی ون ڈے بولرز  کی رینکنگ میں جنوبی افریقا  کے کیشو مہاراج پہلے نمبر پر آ گئے ہیں، کیشو مہاراج کی رینکنگ میں 2  درجے بہتری ہوئی ہے جس کے بعد  سری لنکا کے مہیش تھیکشانا دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں

تبصرے

تبصرہ کریں