آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ، خودکش بمبار گیٹ تک کیسے پہنچا؟ ابتدائی پولیس رپورٹ تیار

admin بتاریخ 2025-11-24 09:07:10
19 مشاہدات
پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ، خودکش بمبار گیٹ تک کیسے پہنچا؟ ابتدائی پولیس رپورٹ تیار

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ایک خودکش حملہ آور پیدل ایف سی ہیڈ کوارٹرزکے گیٹ تک پہنچا، خودکش حملہ آور نے چادر اوڑھ رکھی تھی، خودکش بمبار نے مرکزی گیٹ کے ناکے پر خود کو دھماکے سے اڑایا۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی گیٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر شہید ہو گئے، دھماکے کے فوری بعد دو حملہ آور سائیڈ گیٹ سے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوئے، دونوں خودکش حملہ آوروں کے پاس رائفلز اور ہینڈ گرینیڈ بھی تھے۔

تبصرے

تبصرہ کریں