آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

ایک روبوٹ نے بلارکے 65 میل چل کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

admin بتاریخ 2025-11-24 09:12:13
25 مشاہدات
ایک روبوٹ نے بلارکے 65 میل چل کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

چینی کمپنی ایگی بوٹ کے اے 2 نامی انسان نما روبوٹ نے 65 میل تک چہل قدمی کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

مشرقی چین کے صوبے جیانگسو کی Jinji جھیل سے اس روبوٹ نے 10 نومبر کو چہل قدمی شروع کی جو 13 نومبر کو شنگھائی کے علاقے Bund میں جاکر ختم ہوئی۔

کمپنی کے مطابق اے 2 روبوٹ نے اس عرصے میں 106 کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کیا۔

اس طرح اس نے روبوٹ کے طور پر سب سے طویل فاصلہ پیدل چل کر طے کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اس ریکارڈ کے لیے اے 2 نے یہ فاصلہ رکے بغیر طے کیا اور ایسا ہاٹ سوایپ ایبل بیٹری سسٹم کی بدولت ہوا جس کے باعث وہ مسلسل سفر کرتا رہا۔

ایگی بوٹ کے سنیئر نائب صدر وانگ چوانگ نے بتایا کہ 2 صوبوں کے درمیان روبوٹ کی چہل قدمی اس ٹیکنالوجی کی پائیداری اور استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔

تبصرے

تبصرہ کریں