آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

فیس بک کا نیا فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

admin بتاریخ 2025-08-20 09:59:51
40 مشاہدات
فیس بک کا نیا فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

گر آپ کو انگلش بولنے یا لکھنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے مگر فیس بک پر کوئی پوسٹ اس زبان میں کرنا چاہتے ہیں تو میٹا کے نئے ٹولز اس حوالے سے مددگار ثابت ہوں گے۔

میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام کے صارفین کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ہر مبنی نئے ٹرانسلیشن ٹولز متعارف کرائے ہیں جن سے صارفین کے تیار کردہ مواد کو مختلف زبانوں میں منتقل کیا جاسکے گا۔

ان ٹولز کا اعلان کمپنی کی جانب سے 2024 میں کیا گیا تھا اور اب جاکر انہیں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

ان ٹولز کا مقصد مختلف زبانیں بولنے والے صارفین کو موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی ویڈیوز اور ریلز کو عالمی سطح کے ناظرین کے لیے تیار کرسکیں۔

ابھی یہ ٹولز انگلش اور اسپینش زبانوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔

یعنی آپ ایک کلک پر انگلش ریلز کو اسپینش یا اسپینش ریلز کو انگلش میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق جلد دیگر زبانوں کی سپورٹ بھی ٹولز میں فراہم کی جائے گی۔

اس حوالے سے ایک فیچر صرف فیس بک صارفین کو دستیاب ہوگا جس سے وہ کسی ایک ویڈیو میں متعدد آڈیو ریلز ایڈ کرسکیں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ زبانوں کے ناظرین تک مواد پہنچ سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے افراد ایک اے آئی lip-sync فیچر کو بھی استعمال کرسکیں گے تاکہ دیکھنے والوں کو یہ محسوس نہ ہو کہ یہ کسی اور زبان کی ویڈیو ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر سے جن ویڈیو کو اے آئی سے ایڈٹ کیا جائے گا، ان میں لوگوں کی منہ کی حرکت ترجمہ شدہ زبان کے مطابق ہوگی۔

میٹا کی جانب سے مستقبل میں مختلف زبانیں بولنے والے افراد کے درمیان رئیل ٹائم میں اے آئی کی مدد سے بات چیت کو ممکن بنانے والا فیچر بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے

تبصرے

تبصرہ کریں