آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

سابق برازیلین صدر بولسوناروکی27 سال قیدکی سزا پر عمل شروع

admin بتاریخ 2025-11-26 05:48:46
15 مشاہدات
سابق برازیلین صدر بولسوناروکی27 سال قیدکی سزا پر عمل شروع

برازیل کے سابق صدر بولسونارو کی بغاوت کی سازش کے جرم میں 27 سال قید کی سزا پرعمل درآمد شروع  ہوگیا۔

عدالتی دستاویز کے مطابق  70 برس کے بولسونارو کو فیڈرل پولیس ہیڈکوارٹر میں ہی قید کرنے کا حکم دیا گیا  جہاں انہیں ہفتے کے روز منتقل کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے وہ اگست سے گھر میں نظر بند تھے، برازیل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی سابق صدر کو بغاوت کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔

برازیل کی سپریم کورٹ نے بولسونارو کو 2022 میں بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے پر27 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

انہیں جمہوری نظام کو کمزور کرنے، سازش میں حصہ لینے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور ایک تاریخی ورثے کو تباہ کرنے جیسے الزامات میں قصوروار ٹہرایا گیاتھا۔

بولسونارو کو   27 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اپیل کے لیے مہلت دینے کی وجہ سے سزا فوری طور پر نافذ نہیں کی گئی تھی

تبصرے

تبصرہ کریں