آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

روزانہ 3 انرجی ڈرنک کین پینے والے 22 سالہ نوجوان چلنے پھرنے سے معذور ہوگیا

admin بتاریخ 2025-11-28 06:34:08
16 مشاہدات
روزانہ 3 انرجی ڈرنک کین پینے والے 22 سالہ نوجوان چلنے پھرنے سے معذور ہوگیا

روس سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ نوجوان  3 انرجی ڈرنک کین روزانہ پینے کے سبب معذور ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی روس کے خود مختار علاقے یامالو-ننت سے تعلق رکھنے والہ 22 سالہ گیمر آرٹیم رات بھر گیمنگ کیلئے  گزشتہ 8 برسوں سے  انرجی ڈرنکس کا استعمال  کررہا تھا، اس دوران نوجوان  لبلبے کی بیماری شکار ہوگیا اور بلآخر 2024 میں اپنی ٹانگوں سے معذور ہوگیا۔

نوجوان کی  والدہ کے مطابق آرٹیم  نوعمری سے کمپیوٹر گیمز کا شوقین تھا، گیمنگ کے دوران آرٹیم پہلے ایک کین پیتا تھا لیکن وقت کے ساتھ ان ڈرنکس  کی تعداد بڑھ کر 3 ہوگئی حتیٰ کہ آرٹیم خالی پیٹ بھی کین پینے لگا تھا۔

تبصرے

تبصرہ کریں