آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں ہولناک آگ سے ہلاکتیں 128 ہوگئیں

admin بتاریخ 2025-11-29 07:28:27
21 مشاہدات
ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں ہولناک آگ سے ہلاکتیں 128 ہوگئیں

ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں لگنے والی ہولناک آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 128 ہو گئی،  مقامی حکام کے مطابق آگ میں 79 افراد زخمی ہوئے جبکہ درجنوں اب بھی لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کی اصل وجہ تاحال سامنے نہ آسکی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ عمارتوں کی بیرونی کھڑکیوں پر لگی پولیسٹرین شیٹس اور تحفظی جال کی وجہ سے آگ کو تیزی سے پھیلنے میں مدد ملی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ آگ لگنے سے قبل عمارتوں میں مرمت اور تزئین و آرائش کا کام جاری تھا اور  اسی سلسلے میں انسداد بدعنوانی کمیشن نے 8 افراد کو کرپشن کے شبہ میں گرفتار کرلیا جن میں ایک انجینیئرنگ کمپنی کے ڈائریکٹر  بھی شامل ہیں۔

پولیس متاثرہ عمارتوں کے اندر جا کر شواہد جمع کر رہی ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے میں تین سے چار ہفتے لگ سکتے ہیں۔

 حکومت نے متاثرہ خاندانوں کے لیے عارضی پناہ گاہیں اور  سپورٹ سینٹرز قائم کر دیے ہیں۔

یاد ہے کہ ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں لگنے والی آگ کو 70 سالہ تاریخ کی بدترین آگ قرار  دی گئی ہے۔

تبصرے

تبصرہ کریں