آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

کرپشن الزامات پر یوکرینی صدر کے چیف آف اسٹاف مستعفی

admin بتاریخ 2025-11-29 07:32:40
29 مشاہدات
کرپشن الزامات پر یوکرینی صدر کے چیف آف اسٹاف مستعفی

کرپشن الزامات پر یوکرینی صدر  ولادیمیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف نے استعفا دیدیا۔

 یوکرینی صدر زیلنسکی نے تصدیق کی ہےکہ ان  کے چیف آف اسٹاف اینڈری یرمک بدعنوانی اسکینڈل پر مستعفی ہوگئے۔

 خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کی انسداد  بدعنوانی ایجنسی نے جمعے کے روز اینڈری یرمک کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، اینڈری یرمک کا کہنا ہے کہ وہ تفتیش کاروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

زیلنسکی نے حال ہی میں یرمک کو  روس سے جنگ بندی کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری بھی دی تھی۔

اپنے خطاب میں صدر زیلنسکی نے یرمک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ 'میں اینڈری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مذاکرات میں ذمہ داری بخوبی سرانجام دی'

تبصرے

تبصرہ کریں