آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

مین ہول میں بچہ گرنے کا واقعہ، فاروق ستارکے پہنچنے پر شہری مشتعل، گاڑی سے اترنے نہ دیا

admin بتاریخ 2025-12-01 06:54:00
13 مشاہدات
مین ہول میں بچہ گرنے کا واقعہ، فاروق ستارکے پہنچنے پر شہری مشتعل، گاڑی سے اترنے نہ دیا

کراچی: نیپا فلائی اوور کےقریب مین ہول میں بچے کے گرنے کے واقعے کے بعد ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹرفاروق ستارکے  پہنچنے پر شہری مشتعل ہوگئے۔

مشتعل شہریوں نے  ڈاکٹرفاروق ستار کو گاڑی سے اترنے نہیں دیا جس کے بعد ایم کیو ایم رہنما گاڑی سےاترےبغیر روانہ ہوگئے۔

 بچے کے مین ہول میں گرنے کے واقعے پر ڈاکٹر  فاروق ستارکا کہنا تھا کہ  نیپا چورنگی پر بچے کے مین ہول میں گرنے کے واقعہ پر گہرا دُکھ ہے،  ٹوٹی سڑکیں،کھلے گٹر حکومت سندھ اور میئرکراچی کی کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعدد بچے کھلے مین ہولزکا نشانہ بن چکےہیں مگر حکومت کی نظرمیں سب اچھاہے۔

تبصرے

تبصرہ کریں