آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگتا دکھائی نہیں دے رہا، بیرسٹر گوہر

admin بتاریخ 2025-12-02 07:21:21
20 مشاہدات
خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگتا دکھائی نہیں دے رہا، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین  بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ انہيں خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگتا دکھائی نہیں دے رہا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ صوبہ گورنر  راج کا متحمل نہیں ہو سکتا،کوشش کریں گے خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو۔

انہوں نے حکومتی نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ایوان کو مضبوط کرنے کی بات کی، ایوان میں جھگڑے ہوتے ہیں، آپ لوگوں نے بھی احتجاج کیا، انہوں نے حکومت کو پیغام دیا کہ اتنی تقسیم پیدا نہ کریں کہ جمہوریت کا نقصان ہوجائے۔

بیرسٹر گوہر نے سوال کیا کہ کیا آپ کے وزیراعلیٰ نے نہیں کہا تھا کہ ٹانگیں توڑ دیں گے؟ آپ لوگوں نے ایک دوسرے کو چور کہا، اگر اتفاق نہ کرنے والا غدار ہے تو ایسے نہیں ہوسکتا۔

تبصرے

تبصرہ کریں