آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

انگلینڈکے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونےکیخلاف ہڑتال کا اعلان

admin بتاریخ 2025-12-02 07:40:26
49 مشاہدات
انگلینڈکے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونےکیخلاف ہڑتال کا اعلان

انگلینڈ کے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز نے کرسمس سے قبل مطالبات کے حق میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ہڑتال 17 سے 22 دسمبر تک کی جائے گی۔  ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کمیٹی کے سربراہ کے مطابق بر طانوی حکومت ڈاکٹرزکی تنخواہوں میں اضافےمیں ناکام رہی ۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت ڈاکٹرز کی ملازمتوں کے بحران کو دور کرنے کےلیے قابل اعتبار منصوبہ پیش کرنے میں ناکام رہی ہے اسی لیے ہڑتال کرنے کے سوا دوسرا کوئی چارہ نہیں۔

برطانوی میڈیاکے مطابق ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کو فی گھنٹہ 15 پاؤنڈ دیے جاتے ہیں جسے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز  نے ناکافی قرار دیتے ہوئے اضافےکا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریذیڈنٹ ڈاکٹروں کی اپنے مطالبات کے حق میں یہ  14 ویں ہڑتال ہوگی، ریزیڈنٹ ڈاکٹرز این ایچ ایس کی میڈیکل ورک فورس کا تقریبا نصف ہیں۔

تبصرے

تبصرہ کریں