آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

پختونخوا میں سیلاب سے مکمل تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ 4 سے بڑھاکر 10 لاکھ روپےکر دیا گیا

admin بتاریخ 2025-08-22 09:06:15
50 مشاہدات
پختونخوا میں سیلاب سے مکمل تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ 4 سے بڑھاکر 10 لاکھ روپےکر دیا گیا

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے مکمل تباہ شدہ گھروں کامعاوضہ 4سے بڑھا کر 10 لاکھ روپےکردیا گیا۔

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارشوں اور  سیلاب سے مکمل تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ 4 سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے جبکہ جزوی متاثرہ گھروں کا معاوضہ ایک سے بڑھا کر 3 لاکھ روپےکر دیاگیا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سیلاب میں بہہ جانے والی گاڑیوں کےمالکان کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ سیلاب کے باعث نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو 15 ہزار  روپے دیے جائیں گے جبکہ فوڈپیکج کے تحت متاثرہ خاندانوں کو  بھی 15 ہزار  روپےدیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے مال مویشیوں کے نقصانات کی ادائیگیاں بھی جلد شروع  کرنے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ صوبے میں حالیہ بارشوں اور  سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ تباہی ضلع بونیر میں ہوئی جہاں  مقامی افراد  اپنے پیاروں کو کھونےکے بعد نفسیاتی مسائل سے دوچار ہونے لگے ہیں۔

سیلاب میں اپنے پیاروں کو کھونے والے افراد نیند نہ آنے اور بھوک نہ لگنے سمیت دیگر مسائل سے دوچار ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق سیلاب آنے کے بعد سے انہیں نیند نہ آنے کی شکایت ہے اور تباہ کن سیلاب کے مناظر   بار بار  ان کے سامنے آرہے ہیں۔

تبصرے

تبصرہ کریں