آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

سکبدوش امریکی قونصل جنرل اور کراچی کی یادیں!

admin بتاریخ 2025-08-22 09:20:12
38 مشاہدات
سکبدوش امریکی قونصل جنرل اور کراچی کی یادیں!

کراچی میں امریکا کے سبکدوش قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے الوادعی ملاقات کی اور بتایا کہ وہ کراچی میں مختصر عرصے کیلئے اپنے قیام کے باوجود اس شہر سے کیا یادیں لے کر امریکا واپس جا رہے ہیں۔

اسکاٹ اربوم گورنر ہاؤس کراچی پہنچے تو پاکستان کا روایتی لباس زیب تن کیے بچے نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔قونصل جنرل کے ساتھ ان کے نائب، امریکی پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف اور دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔

گورنر سندھ اور امریکی قونصل جنرل نے ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امریکی قونصل جنرل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسکاٹ اربوم کا کردار دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں قابلِ تحسین ہے۔

ملاقات کے بعد دربار ہال میں پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں چین ، ترکیہ ، یو اے ای، جرمنی ، چاپان، کویت، بنگلادیش، عمان، بحرین اور عراق سمیت دیگر ممالک کے قونصل جنرلز اور بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سبکدوش امریکی قونصل جنرل نے عشائیہ کے اہتمام پر گورنرسندھ اور ڈپلومیٹک کور سمیت شرکا سے اظہار تشکر کیا جو شہر میں بارش کے باوجود اس الوادعیہ میں موجود تھے۔

اپنے خطاب میں امریکی قونصل جنرل نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دوستی اور پارٹنرشپ کا خاص طورپرذکر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

اسکاٹ اربوم نے پاکستان خصوصاً کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر امریکی حکومت کی جانب سے افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

امریکی قونصل جنرل نے کراچی کے شہریوں کی مشکلات پر قابو پا کر پھر سے ابھرنے کی صلاحیت اور بارش کے دوران ایک دوسرے کی مدد کے جذبے کو بھی سراہا۔

تبصرے

تبصرہ کریں