آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

کراچی میں بارش، ائیرپورٹ پر اسٹاف کی کمی کے باعث امیگریشن کیلئے مسافروں کی قطاریں

admin بتاریخ 2025-08-22 09:35:18
45 مشاہدات
کراچی میں بارش، ائیرپورٹ پر اسٹاف کی کمی کے باعث امیگریشن کیلئے مسافروں کی قطاریں



Time 22 اگست ، 2025
پاکستان

کراچی میں بارش، ائیرپورٹ پر اسٹاف کی کمی کے باعث امیگریشن کیلئے مسافروں کی قطاریں

کراچی میں بارش، ائیرپورٹ پر اسٹاف کی کمی کے باعث امیگریشن کیلئے مسافروں کی قطاریں
فوٹو: فائل

کراچی میں حالیہ بارشوں سے دیگر شعبہ جات کے علاوہ ائیرپورٹ اسٹاف کی کمی سے امیگریشن کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ 

کراچی ائیرپورٹ پر 3 دن سے مسافروں کی لمبی قطاریں لگتی رہیں اور روانگی کے مسافر زیادہ مشکل کا شکار رہے ہیں۔ 

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اظہر جاوید راجہ نے بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ پر 12 گھنٹے میں اپ اینڈ ڈاؤن کی 40 سے زائد غیر ملکی پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ پہلے دن کی بارش کے دوران سڑکوں پر برساتی پانی کے باعث امیگریشن کا کافی عملہ بروقت ائیرپورٹ نہ پہنچ سکا۔ ائیرپورٹ پر پہلے سے موجود عملے نے 18 گھنٹے تک ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق ایک رات میں 7 ہزار مسافروں کی باریک بینی سے امیگریشن کرنا مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ اسٹاف کی کمی کی وجہ سے کراچی سے بیرون ممالک روانگی کے مسافروں کو زیادہ مشکلات پیش آئیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ روانگی کے کاؤنٹرز زیادہ رش کے باعث امیگریشن آمد کے اسٹاف سے مدد لی جاتی رہی اور انہوں نے خود رات کو موجود رہ کر صورتحال پر بخوبی قابو پا لیا۔ 

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق اس صورتحال سے پروازوں کی بیرون ملک روانگی میں تاخیر معمول بن گیا ہے۔ امیگریشن کلیئرنس کے بغیر مسافر ڈیپارچر لاؤنچ میں نہیں پہنچ پاتے تو ان کا انتظار کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے روانگی میں تاخیر ہوتی ہے۔ 

امیگریشن ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ امیگریشن ڈیپارچر کے 20 کاؤنٹرز میں سے 12 فعال ہیں۔ فی کاؤنٹر 2 افسران بٹھائے جاتے ہیں اسی طرح امیگریشن آمد کے 17 کاؤنٹرز میں سے 9 فعال ہیں جن پر ایک افسر کے حساب سے بمشکل اسٹاف پورا ہوتا ہے۔ 

امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ کیلئے سالوں پہلے سے منظور شدہ 231 اسٹاف میں سے 169 دستیاب ہیں۔ پروازیں اور مسافر بڑھ رہے ہیں جس بنا پر امیگریشن افسران کی کمی ہے اور امیگریشن کاؤنٹرز پر اکثر کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل بٹھانا مجبوری بن چکا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اسٹاف کی کمی پوری کرنے کے لیے حکام بالا کو کئی بار خط لکھا جا چکا ہے۔ مسئلے کا واحد حل امیگریشن افسران کی نئی بھرتی ہے۔ جس کیلئے فوری توجہ کی ضرورت ہے

تبصرے

تبصرہ کریں