آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

غذر:گلیشیئر پھٹنے کی اطلاع دیکر سیکڑوں جانیں بچانیوالے چرواہےکیلئے 10ہزار روپے انعام کا اعلان

admin بتاریخ 2025-08-23 09:02:48
47 مشاہدات
غذر:گلیشیئر پھٹنے کی اطلاع دیکر سیکڑوں جانیں بچانیوالے چرواہےکیلئے 10ہزار روپے انعام کا اعلان

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشیئر پھٹنے کی بروقت  اطلاع دے کر سیکڑوں افراد کی جان بچانے والے چرواہے کیلئے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

غذر میں گلیشیئر ٹوٹنے کی بروقت اطلاع دینے والے چرواہے وصیت خان کے لیے ڈی آئی جی پولیس کی جانب سے 10ہزار روپےانعام کا اعلان کیا گیا۔ 

محکمہ پولیس گلگت بلتستان کی طرف سے  چرواہے وصیت خان کو  تعریفی سند سے بھی نوازا گیا۔ 

واضح رہے کہ غذر میں چرواہے وصیت خان نے گاؤں والوں کو ٹیلیفون پر گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دیکر سیکڑوں افراد کی جان بچائی تھی۔

وصیت خان کی اطلاع کے بعد راتوں رات گاؤں تالی داس میں 100مکانات خالی کرائےگئے اور تقریباً 200 لوگ بلند پہاڑی مقام پر پہنچے، تاہم جب سیلاب آیا تو ان خالی مکانات کو نقصان بھی پہنچا لیکن قیمتی جانیں بچ گئیں۔ 

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا بتانا تھاکہ سیلاب سے متعدد دیہات زیر آب آگئے،شدید مالی نقصان ہوا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا، دریا کا بہاؤ رکنے کے باعث مزید نقصانات کا خدشہ ہے۔

تبصرے

تبصرہ کریں