آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

بھارت کیخلاف پاکستانی میزائلوں کی کامیابی نے امریکا کو میزائل پروگرام تیز کرنے پر مجبور کردیا

admin بتاریخ 2025-08-23 09:14:21
62 مشاہدات
بھارت کیخلاف پاکستانی میزائلوں کی کامیابی نے امریکا کو میزائل پروگرام تیز کرنے پر مجبور کردیا

امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائیہ نے چین کے تیار کردہ پی ایل 15 میزائل کا کامیاب استعمال کرتے ہوئے بھارتی جنگی طیاروں کو 100 میل سے زائد فاصلے پر مار گرایا، بغیر اس کے کہ پاکستانی جیٹ طیاروں کو جوابی فائر کا خطرہ لاحق ہو۔

 اس واقعے نے عالمی سطح پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے فضائی ہتھیاروں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکی فوج کو اپنی فضائی برتری برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے پر مجبور کر دیا۔

پینٹاگون کی گزشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق چینی فضائیہ نے 2023 میں پی ایل 17 میزائل کو عملی طور پر فعال قرار دیا، جو پی ایل 15 کا جدید ورژن اکستان کے اس کامیاب آپریشن نے خطے میں فضائی برتری کا توازن تبدیل کردیا، جس کے جواب میں امریکی ائیر فورس اور نیوی نے لاک ہیڈ مارٹن کے خفیہ ای آئی ایم 260 میزائل کی تیاری کے لیے مالی سال 2026 میں ایک ارب ڈالر کی فنڈنگ کی درخواست کی ہے۔

امریکی فضائیہ کے مطابق ای آئی ایم 260، جسے "جوائنٹ ایڈوانسڈ ٹیکٹیکل میزائل" بھی کہا جاتا ہے، ایف 22 اور ایف 35 طیاروں کے اندرونی ہتھیاروں کے خانوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے ایف 16، ایف 15 اور مستقبل میں بغیر پائلٹ کے جنگی طیاروں کے ساتھ بھی مربوط کیا جائے گا۔

امریکی ائیر فورس نے بیان دیا کہ "ہمارے ممکنہ حریفوں نے، جیسا کہ پاکستان کے پی ایل 15 میزائل کے استعمال سے ظاہر ہوتا ہے، ہماری فضائی برتری کے جواب میں اپنی صلاحیتوں کو ترقی دی ہے۔ ایک جدید میزائل جو جدید خطرات کو ناکام بنا سکے، امریکی فضائی برتری کے لیے ناگزیر ہے۔"ہے اور 400 کلو میٹر (248 میل) تک کے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

تبصرے

تبصرہ کریں