آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

ایم اے جناح روڈ پر پٹاخے کے گودام میں دھماکے سے کتنی تباہی ہوئی؟ بی ڈی ایس کی رپورٹ جاری

admin بتاریخ 2025-08-23 09:26:09
43 مشاہدات
ایم اے جناح روڈ پر پٹاخے کے گودام میں دھماکے سے کتنی تباہی ہوئی؟ بی ڈی ایس کی رپورٹ جاری

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے متعلق  بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

 رپورٹ کے مطا بق پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کی آواز 5 سے 7 کلومیٹر دور تک سنی گئی تھی، دھماکے کے باعث 100 میٹر کے دائرے میں تباہی پھیلی اور  گودام میں موجود 500 کلو گرام فائر ورکس کا   سامان جل گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گودام میں  اس وقت مجموعی طور پر 5 ہزار کلو آتشبازی کا سامان موجود ہے، رپورٹ میں تمام سامان کو  کسی محفوظ مقام پر جلد از جلد تلف کرنے کی سفارش  کی گئی ہے۔

تبصرے

تبصرہ کریں