آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

گوگل میپس کا نیا فیچر صارفین کیلئے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا

admin بتاریخ 2025-08-25 10:25:08
62 مشاہدات
گوگل میپس کا نیا فیچر صارفین کیلئے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا

گوگل میپس میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو صارفین کے لیے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا۔

گوگل میپس صرف راستے بتانے میں ہی مدد فراہم نہیں کرتا، بلکہ آپ اسے کسی مقام کو تلاش کرنے، بہترین روٹ کو جاننے اور دیگر مقاصد کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

مگر اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی جگہ جاکر بھول جاتے ہیں اور گوگل میپس کی ہسٹری میں جاکر اسے تلاش کرنا آسان نہیں ہوتا۔

یور ریسنٹ پلیسز سیکشن یور لسٹس کے اوپر موجود ہوگا اور اس میں ان تمام مقامات کی تفصیلات موجود ہوگی جہاں آپ حالیہ دنوں میں گئے ہوں گے۔

وہاں 4 آپشنز ایریا، کیٹیگری، سیوڈ اور میپس ہسٹری بھی موجود ہوں گے اور ہر ایک سے مختلف طریقوں سے مدد ملے گی۔

جیسے اگر آپ کیٹیگری پر کلک کریں گے تو آپ کو ذیلی فلٹرز جیسے فوڈ اینڈ ڈرنک، کلچر، شاپنگ اور دیگر نظر آئیں گے۔

ہر لوکیشن انٹری کے ساتھ ایک بک مارک آئیکون اور تھری ڈاٹ مینیو موجود ہوگا۔

بک مارک سے آپ اس لوکیشن کو لسٹس میں محفوظ کرسکیں گے جبکہ تھری ڈاٹ مینیو میں شیئرنگ، چیکنگ ڈیٹیلز یا ہسٹری سے ڈیلیٹ کرنے جیسے اضافی آپشنز موجود ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ابھی یہ فیچر محدود افراد کو دستیاب ہے اور کمپنی کی جانب سے اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔یہی وجہ ہے کہ گوگل کی جانب سے یور ریسنٹ پلیسز نامی فیچر میپس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

تبصرے

تبصرہ کریں