آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ نئی انتہا کی طرف، نئے سیکرٹری جنرل کیلئے کئی نام سامنے آگئے

admin بتاریخ 2025-08-26 10:04:57
44 مشاہدات
پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ نئی انتہا کی طرف، نئے سیکرٹری جنرل کیلئے کئی نام سامنے آگئے

کروڑوں کی پریکٹس گنوا کر تحریک انصاف کے عہدیدار  بنے راجہ سلمان اکرم بے نیل و مرام پارٹی سے نکل گئے۔

بشریٰ بی بی کے ہتک آمیز رویے پر برا فروختہ راجہ سلمان دوسری اور حریف خاتون علیمہ خانم کی تلخ نوائی کی تاب نہ لا سکے جو ان کی ممدوح تھی۔

تحریک انصاف کی ٹوٹ پھوٹ نئی انتہا کی طرف جا رہی ہے، نئے سیکرٹری جنرل کے لیے کئی نام سامنے آگئے اور سردار لطیف کھوسہ دوڑ میں آگے ہیں۔

حماد اظہر کے دستبردار ہونے سے لاہور کے حلقہ 129 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے ضمنی انتخاب آسان ہوگیا، علیمہ کے بیٹوں کی گرفتاری پر جمائما گولڈ سمتھ کا خوف بھرا ٹوئٹ اور پھر  عمران کے بیٹوں کی آمد کا باب بند ہوگیا

تبصرے

تبصرہ کریں