آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

شدید سیلابی صورتحال: پنجاب حکومت نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب کرلی

admin بتاریخ 2025-08-27 08:40:03
43 مشاہدات
شدید سیلابی صورتحال: پنجاب حکومت نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب کرلی

پنجاب حکومت نے دریاؤں میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث  پاک فوج سے مدد مانگ لی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے شدید سیلابی صورتحال کے باعث صوبے کے 6 اضلاع میں فوج کی تعیناتی کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیجا۔

پنجاب حکومت نے لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے سول انتظامیہ کی مدد اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فوج طلب کرلی۔

ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس پہلےہی مصروف ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ  6 اضلاع میں فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے طے ہوگی۔

مراسلے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق آرمی ایوی ایشن اور دیگر وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا ہے کہ ضلع نارووال اس وقت شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہے۔ کوٹ نیناں کے مقام پر دریائے راوی میں سوا دو لاکھ کیوسک پانی کے اخراج نے وسیع علاقے کو زیرِ آب کر دیا ہے جبکہ نالہ ڈیک میں بھی شدید طغیانی جاری ہے۔

تبصرے

تبصرہ کریں